سماج دشمن کرسٹل/چرس فروش ملزمان گرفتار، اے ایس پی اورنگی ایاز حسین

اے ایس پی اورنگی سب ڈویژن ایاز حسین نے کہا ہے کہ مومن آباد سے سماج دشمن کرسٹل/چرس فروش ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی اورنگی سب ڈویژن ایاز حسین کا کہنا تھا کہ ملزمان فقیر کالونی کی تنگ گلیوں میں چھپ کر مختلف پیکنگ میں کرسٹل تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔

اورنگی سب ڈویژن ایاز حسین کا کہنا تھا کہ تھانہ مومن آباد پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران کرسٹل کی پیکنگ/فروختگی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار ملزمان سے 163 گرام کرسٹل، وافر مقدار میں چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

اے ایس پی اورنگی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

اے ایس پی اورنگی سب ڈویژن ایاز حسین کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں آصف بلوچ ولد غلام حسین اور شہباز بلوچ شامل ہیں۔

سب ڈویژن ایاز حسین کا کہنا تھا کہ ویسٹ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مسلسل کاروائیاں جاری جبکہ تھانہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے مفرور ملزم محمد فیضان اور ملزمہ نورین دختر شاکر کو گرفتار کیا۔

The post سماج دشمن کرسٹل/چرس فروش ملزمان گرفتار، اے ایس پی اورنگی ایاز حسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email