سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جانفشانی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا، دفتر میں بیٹھ کر نہ عوامی مسائل کا اندازہ ہوتا ہے اور نہ ہی اصل حقائق سے آگاہی، میں نے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر تحصیل اور ہر ضلع جاؤں گا، عوام سے خود ملوں گا اور ان کے مسائل موقع پر ہی حل کیے جائیں گے، گزشتہ روز سمبڑیال اور سیالکوٹ کا سرپرائز وزٹ کیا تھا، عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے دفاتر، تھانے، اسپتال اور جیل کا دورہ بھی کیا تھا، متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف عوامی شکایات کو خود سنا اور فوری ایکشن لیا تھا۔

عثمان بزدار نے ہے کہا کہ فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 15 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جہاں کمی اور کوتاہی نظر آئی وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید ہے کہا کہ پنجاب میں جو افسر کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کرسکتا وہ پنجاب چھوڑ دے۔

The post سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email