گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا 1 مریض جان کی بازی ہارگیا

ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 1 مریض جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال آئسولیشن وارڈ میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 32 ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں نشتر اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 138 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں کرونا مریضوں کیلیے 253بیڈز مختض ہیں جن میں سے 165مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ بیڈز 88 بیڈز خالی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئ سی یو وارڈز کے 115 بیڈز میں سے 95مریضوں کے زیر استعمال اور جبکہ 20 بیڈز خالی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں اب تک مجموعی طور پر 903 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 90وینٹیلٹرز میں 84 زیر استعمال ہیں 6خالی ہیں۔

The post گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا 1 مریض جان کی بازی ہارگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email