ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

ملک میں ایک سال میں بے روزگاری کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2019-2018 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہی جبکہ 2018-2017 میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے ، سندھ میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے ، خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد ہے ، سندھ میں بے روزگاری کی شرح 4 فیصد ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد ہے ، مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد سے بڑھ کر 5.9 فیصد ہوگئی ہے ، خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہروں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد سے بڑھ کر 7.9 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتوں میں بے روزگاری کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 5.9 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔

The post ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email