پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور آڑھائی بجے شروع ہوگا  دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچر راولپنڈی جبکہ پانچ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلیں جائیں گے

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے 400 جبکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور روٹ کی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات بھی کیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 مقامات پر خصوصی پکٹس قائم، جبکہ میٹرو بس سروس فیصل آباد تک معطل بھی کر دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بائیو میٹرک،واک تھرو گیٹ سمیت میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا۔

یاد رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email