میشا شفیع کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین نے کی کڑی تنقید

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں اپنا ہیر اسٹائل تبدیل کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے نئے ہیر اسٹائل کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع نے لکھا ہے کہ میں نے اپنے بال کٹوالئے ہیں ۔

میشا شفیع نے اپنے نئے ہیر اسٹائل کے لئے اپنے لمبے بالوں کو کانو تک کٹوالیا ہے اور سامنے سے بے بی لک دیا ہے جو انہیں خود بہت پسند آیا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین نے میشا شفیع کے اس ہیر اسٹائل پر ان کا بہت مذاق اڑایا ہے

اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اپنی اماں سے زیادہ بڑی لگ رہی ہو‘۔

بعدازاں ایک صارف نے امیشا شفیع کو ایسا ہیر کٹ دوبارہ نہیں کروانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

میشا شفیع کے اس نئے ہیر اسٹائل پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ’مہربانی کر کے ناصر خان جان کو کاپی نہیں کریں‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ٹوکیو بننے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

The post میشا شفیع کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین نے کی کڑی تنقید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email