وفاقی حکومت کےترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، ناصرحسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کےترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء سب اچھا ہے کی بانسری بجاتے ہیں ، سندھ کی بہتری کیلئےکوئی بھی پروجیکٹ شروع کریں ہم سپورٹ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کےدوران ایڈمنسٹریٹرکراچی سڑکوں پررہے ، اس سال بارشوں کےدوران صورتحال کافی بہترتھی ، وفاقی وزراء اتنےجھوٹےہیں ، سیب کھارہےہوں توکہتےہیں آڑوکھارہےہیں ، کےایم سی کے3بڑےنالوں کی صفائی این ڈی ایم اےکررہاہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ 41نالوں کی صفائی سندھ حکومت نےکروائی ، ڈی ایم سی کے500نالےبھی سندھ حکومت نےصاف کروائے ، پی ڈی ایم کی پوری جدوجہدوفاقی حکومت کیخلاف ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں جےیوآئی(ف)پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، بدین الیکشن میں وفاقی حکومت کےاتحادیوں نےجےیوآئی کوسپورٹ کیا ، ایک طرف حکومت کیخلاف جدوجہداوردوسری طرف اتحادی بنےہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتناجلدہوسکےوفاقی حکومت سےجان چھڑائی جائے ، سندھ حکومت صحافیوں کوسہولتیں فراہم کررہی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حکومت نےغربت مٹانے کے بجائے غریب کومٹانے کی ٹھانی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر تمام  اشیاء پرہوتا ہے۔

اس سے قبل وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا تھا کہ میٹنگ میں اپوزیشن کی تجاویزکوماناگیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ حکومت پرالزام لگایاجارہاہےبجٹ سیشن صحیح نہیں چلا ، اسپیکرکوپیغام دیاگیاجوچیزیں طےہوئیں اس پرعمل نہیں کرینگے ، بجٹ سیشن میں جی ڈی اےکارویہ اچھاتھا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا تھا کہ جی ڈی اےنےچارپائی لانےکےواقعےکی مذمت کی تھی ، اپوزیشن کی تقاریرکوسب خاموشی سےسنتےتھے ، حکومتی ارکان کےتقریرکرنےپرشورشرابہ شروع ہوجاتاتھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ الزام لگایاگیاکہ میں نےسب کوباتوں میں لگاکربجٹ منظورکرایا ، اپوزیشن نےبجٹ کےخلاف ایک کٹ موشن بھی نہیں دی ، کٹ موشن نہ دینےکامطلب اپوزیشن بجٹ سےمتفق تھی ، ایم کیوایم نےواویلاکیاکراچی کیلئےکوئی اسکیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کیلئے990ارب سےزائدکی اسکیمیں مختص کی گئی ہیں ، ایم کیوایم نےالزامات لگاکرراہ فراراختیارکی ، سندھ اسمبلی میں کسی بھی رکن کوداخلےسےنہیں روکاگیا ، اپوزیشن نےاسی طرح کی شعبدہ بازی کرنی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا تھا کہ وفاق نے80سے85ارب روپےسندھ کوکم دیے ، وفاق نےگزشتہ سال25فیصدکم فنڈزدیے ، ہم پراحسان نہیں کررہےیہ ہماراحق ہے ، ہمیں ہماراحق دیاجائے۔

The post وفاقی حکومت کےترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، ناصرحسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email