قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی

دی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا ہے کہ قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم شہباز خان کے قبضے سے گیارہ کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس تحویل میں لے لی گئی جبکہ گرفتار ملزم نے برآمد چرس شہر میں مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔

دی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم کے انکشافات پر پولیس کی مزید حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا نام پولیس کا مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا  جبکہ ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث گروہ کیلئے کام بھی کرتا تھا۔

دی ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دی ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

The post قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email