اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید علی گیلانی کی وفات پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی ہے اور یہ قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ایوان سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، سید علی گیلانی کے حق میں قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیق اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی ہے، ایوان میں ارکان کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہیں نکلا، کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔

The post اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email