جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

ملتان میں جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈرگ  کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا محکمہ صحت اور  ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ممنوعہ نشہ آور ادویات و انجکشن کی فروخت پر میڈکل سٹور سیل کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی سپلائی لائن کی انسپکشن کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ زائد المعیاد و ممنوعہ ادویات کی فروخت پر متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز عدالت ارسال ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا مزید کہنا تھا کہ عطائیوں اور بوگس میڈیکل سنٹرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔

The post جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email