صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تعاون گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجود ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں،  سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سینٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

The post صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email