پولیو کے کیسز ملک میں بتدریج کم ہو رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پولیو کے کیسز ملک میں بتدریج کم ہورہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ملک بھر میں  7 ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، شہری انسداد پولیوٹیم سے تعاون کریں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ پولیو کےقطرے نقصان دہ نہیں، محفوظ ہیں،عوام انسداد پولیوقطروں سے متعلق بے بنیاد خبروں پرتوجہ نہ دیں۔

انہوں نے بتایاکہ قومی پولیو مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوگئی ہے۔ سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے والدین سے پولیو مہم میں  تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین  سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان  نے تمام مکتب فکر سے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے  کی بھی اپیل کی ہے۔

خیبر پختونخوا / انسداد پولیو مہم

پشاور: خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

 انسداد پولیومہم کے لئے 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے دو قطر پلائے جائیں گے،۔

 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 

 20 ستمبر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، جس میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔

فروری 2020 کے بعد یہ پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہوگی، جس میں ملک بھر کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔

کورونا وبا کی وجہ سے چند ماہ کیلئے پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

یاررہے کہ گزشتہ ماہ پولیو سے متعلق اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی تھی کہ آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ رواں سال صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے تھے۔

وزیراعظم کی پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا ہے۔

The post پولیو کے کیسز ملک میں بتدریج کم ہو رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email