کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا  جبکہ ملزم اور راہگیر دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت غلام حیدر ولد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ  راہگیر مصطفیٰ ولد غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے.

پولیس کا کہنا تھا کہ راہگیر مصطفی رکشہ چلاتا تھا جبکہ راہگیر فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق راہگیر مصطفیٰ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ میرا بچہ رکشہ صحیح کرانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہا تھا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے میرا بچہ زخمی ہوا۔

راہگیر مصطفیٰ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں میرے بچے کو اسپتال لے جانے کے بجائے تھانے لے جایا گیا جبکہ جب ہم اسپتال پہنچے تو میرے بچے کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا تھا۔

راہگیر مصطفیٰ کے اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

The post کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email