وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کو جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، چیئرمین نادرا

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کو جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک 84 لاکھ پاکستانی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

طارق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کو جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر اجازت دے توبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت پر کام شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس میں سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی موجود تھے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارت خانے میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔

The post وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کو جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، چیئرمین نادرا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email