ہالینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کے بحران کی صورتحال پر استعفیٰ دے دیا

ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے افغانستان سے انخلاء کے بحران کی صورتحال پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ شہریوں اور دیگر کو افغانستان سے نکالنے میں ناکامی پر قانون سازوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ صرف قائم مقام وزیر تھیں اور صرف مئی سے اس عہدے پر تھیں۔ مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ابھی تک نئی مخلوط حکومت تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ کا استعفیٰ ایک دن بعد آیا ہے جب برطانیہ کے ڈومینک راب کو افغانستان کے حالات سے نمٹنے کے طریقے پر وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’ پاکستان پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے اور امریکی قانون سازوں اور سیکرٹری آف سٹیٹ بلنکن کی جانب سے کیے جانے والے تبصرے پاکستان اور امریکہ کے قریبی تعاون سے مطابقت نہیں رکھتے کیونکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا مثبت کردار رہا ہے‘‘۔

The post ہالینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کے بحران کی صورتحال پر استعفیٰ دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email