بالی وڈ کوئن اور مس ورلڈ 2000 کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر اور ہالی وڈ اسٹار نک جونس کے لئے سالگرہ کے موقع پر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کی سالگرہ پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اپنے پوسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کے لئے لکھا ہے کہ ’ تم میری زندگی کی محبت ہو اور اس خاص دن کی تمہیں بہت مبارکباد دینا چاہتی ہوں‘۔
پریانکا نے مزید لکھا ہے کہ ’ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور تمہارا شکریہ کہ تم ہمیسہ بہت سپورٹ کرتے ہو‘۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے اکثر ایک دوسرے سے دور اور سفر میں ہوتے ہیں تاہم جب دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ساتھ گزارے ہوئے ہر لمحے کو یادگار کے طور پر مناتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دسرے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
ان کی شادی کی انڈیا کے شہر جودھپر میں دو تقریبات ہوئی تھیں۔ پہلی تقریب انگریزوں کے روایتی طرز پر ہوئی جبکہ دوسری ہندو رسم و رواج کے ساتھ انجام دی گئی تھی۔
The post پریانکا چوپڑا کا نک جونس کے لئے محبت بھرا پیغام اور سالگرہ کی مبارکباد appeared first on .