پاکستان میں کورونا سے مزید 68 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کت باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 68 افراد جان کی بازہ ہارگئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار  626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 2 ہزار 928 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل این سی او سی کے رہنما اسد عمر نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین نا لگوانے والے لوگوں کے فضائی سفر پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز میں دکانداروں اور گاہکوں دونوں کے داخلے پربھی  پابندی ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بکنگ بند کردی جائے گی، انڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شادیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والا تدریسی اور غیر تدریسی تمام عملہ 30 ستمبر کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے گا۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 68 افراد زندگی کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email