محکمہ توانائی پنجاب کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کرے گا، وزیر توانائی پنجاب

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو میں محکمہ توانائی پنجاب کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے دبئی ایکسپو کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ترین اجلاس کی صدارت کی ہے۔

اجلاس میں تمام منسلک اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں فوکل پرسن برائے دبئی ایکسپو و منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ ثانیہ اویس نے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو دبئی ایکسپو کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں محکمہ توانائی پنجاب کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کرے گا، صوبے میں سولر اور ویسٹ تو انرجی کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی وسیع مواقع کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اختر ملک نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کو پنجاب میں لانا ہوگی، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں متبادل ذرائع توانائی  کی جانب راغب کرنے کے لئے دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے متبادل ذرائع توانائی بالخصوص سولر، ویسٹ تو انرجی اور منی ہائیڈل میں سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو بھی دستاویزی فلم میں اُجاگر کیا جائے گا۔

The post محکمہ توانائی پنجاب کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کرے گا، وزیر توانائی پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email