پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر  پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی ، کپتان بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو نئی کٹ پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email