خیبرپختونخوا کی کورونا کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 25 افراد  انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5  ہزار 354 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 419 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 391 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 619 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 778 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2540  ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 554 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 11 ہزار830 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لوہر چترال میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد، مردان میں 33 افراد اور نوشہرہ میں 34 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا کی کورونا کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email