ہم کوشش کریں گے اوزون لیئر کو محفوظ بنا سکیں، زرتاج گل

وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے اوزون لیئر کو محفوظ بنا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل نے اوزون ڈے کی تقریب پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے اوزون لیئر کو محفوظ بنا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نجی زندگی میں بھی اوزون کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درست ماحولیاتی نظام پر بہت کام کیا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کوویڈ میں بھی بہتر کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پر بھی زبردستی نہیں کی، سب نے اپنے حصے کا کام خود کیا ہے۔

وفاقی وزیر موسمیات نے کہا کہ ہم نے ملک میں ایسی کوئی چیز نہیں آنے دی جس سے اوزون کو نقصان پہنچے۔

وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نہ صرف پینتیس بلکہ اپنے ٹارگیٹ کا پچاس فیصد کام کیا ہے۔

The post ہم کوشش کریں گے اوزون لیئر کو محفوظ بنا سکیں، زرتاج گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email