ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کر کے بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہور شیرازی خاتون کو غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کا کہنا ہے کہ ملزم شہور کے موبائل فون سے غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

انچارج سائبر کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

The post ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email