کینیڈا کا پکرنگ دنیا کا طویل ترین پیڈسٹیرین برج قرار

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے ایک ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کے لئے پیڈسٹیرین برج بنایا ہے جسے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دی پکرنگ پیڈسٹیرین برج جو کہ میٹرولنکس نامی کمپنی نے اونٹاریو کے ہائی وے 401 پر تعمیر کیا ہے، اس برج کے طویل ترین ہونے کے سلسلے میں گینیز نے اسکی سرکاری طور پر پیمائش کے بعد تصدیق کرتے ہوئے اسے دنیا کے 820 فٹ طویل برج کو دنیا کا طویل چطویل ترین اینکلوژڈ پیڈسٹیرین برج قرار دیا ہے۔

برج کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی ترجمان اینی میری ایکنز نے کہا ہے کہ یہ برج ستمبر 2018 میں مکمل ہوا تھا اور ٹرانزٹ ایجنسی نے اس کی طوالت کے حوالے سے گینیز سے عالمی ریکارڈ کے لئے 2020 میں رابطہ کیا تھا، اور اب ایک برس بعد اس کی منظوری مل گئی ہے۔

یہ برج پکرنگ گو ٹرین اسٹیشن کو پکرنگ ٹائون سینٹر سے ملاتا ہے اور یہ ہائی وے کے 14 لین، چھ ریلویز ٹریکس اور ایک شہری سڑک کے اوپر پھیلا ہوا ہے۔

The post کینیڈا کا پکرنگ دنیا کا طویل ترین پیڈسٹیرین برج قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email