اسلام آباد میں  مرد اور خواتین کراٹے ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ ٹرائلز

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں  مرد اور خواتین کراٹے ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ ٹرائلز 19 ستمبر کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن نے 5 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، اعجاز الحق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں پرویز رشید مغل، پرویز اقبال، شرافت علی اور عدنان اسلم ہوں گے۔

قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لیے اسلام آباد  میں مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 19 ستمبرکو ہوں گے ۔

 ٹرائلز میں وفاقی دارالحکومت کے مرد اور خواتین کھلاڑی  حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

The post اسلام آباد میں  مرد اور خواتین کراٹے ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ ٹرائلز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email