نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 ستمبر وہ تاریخی دن ہوگا کہ جب پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

مہمان ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعے جبکہ آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جا ئیں گے۔

 سیریز کے تینوں میچز پنڈی اسٹیڈیم ،راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

 یہ چوتھا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973 جبکہ آخری میچ 26 جون 2019 کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email