جی سی یو میں کشمیری رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جی سی یو میں کشمیری رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کشمیری رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، سینئر صحافی سلمان غنی اور سید علی گیلانی کے نواسے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے خطاب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے جی سی یو میں سید علی گیلانی کو چیئرمین بنانے کا اعلان بھی کیا۔

چوہدری محمد سرور کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کیلئے وقف کی۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہا ہم پاکستان ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک میں سید علی گیلانی صف اول میں کھڑے رہے اور اب آزادی کی جنگ میں کشمیری بھائی بہن تنہا نہیں ہیں۔ ہمارے اساتذہ اور طلباء کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post جی سی یو میں کشمیری رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email