خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران 62 لاکھ  سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پشاورمیں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ مقررہ اہداف حاصل کرنے میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، علماء اور سیاست دانوں سمیت دیگر لوگوں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

ای او سی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں، مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کیا جائے گا۔

The post خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email