ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے،بابر اعظم

قومی کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ،میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا ذاتی ہے،میتھیو ہیڈن سے کافی فائدہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے دور میں کافی جارہانہ بیٹنگ کررہے تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ،باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ورچوئل کانفرنس کے دوران  کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش بیٹسمین  ہے،پریکٹس سیشن میں دن بدن عبداللہ شفیق کی پرفارمینس میں بہتری نظر آرہی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ شفیق کو چانس نہیں مل پا رہا، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں عرب امارات میں ہونے والے ورلڈکپ جیسی پچوں کو ذہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز کو کھلانے کا پلان رکھا ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے،بابر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email