کراچی میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

شہرِ قائد میں شدید گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دن میں 3 بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی فیڈرز کو بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شیڈول میں شامل کر لیا گیا، لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ 3 سے 6 گھنٹے اور 7 سے 10 گھنٹے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مینٹینینس اور شٹ ڈاون کے نام پر 12 گھنٹے تک مسلسل مختلف علاقوں میں بجلی بند کی جاتی ہے، شہر میں شدید گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں قرنطینہ کورونا کے مریضوں کو گرمی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی فراہمی بہتر ہونے کے باوجود شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ ہوہی ہے، ایس جی سی کی جانب سے 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، کے الیکٹرک کو معمول کی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ گیس ملنے کے بعد بھی کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس مطلوبہ ڈیمانڈ کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے دعوی کیا کہ مجوزہ گیس سپلائی میں کمی سے نپٹنے کے لئے پلان مرتب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

The post کراچی میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email