صدر مملکت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر شاہد قریشی کو بطور وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی تعینات کر دیا ہے، وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد قریشی آئندہ 5 سال کے لئے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مستقل وائس چانسلر تعینات ہوئے ہیں، ڈاکٹر شاہد قریشی کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت عارف علوی کی منظوری سے کی گئی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

The post صدر مملکت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email