کاروان حیات کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد

کاروان حیات کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن پر کاروان حیات انسٹی ٹیوٹ فار مینٹل ہیلتھ کیئر نے تقریب منقعد کی جس میں شرکاء نے تقریر اور خطاب بھی کیے۔

سی ای او کاروان حیات انسٹی ٹیوٹ ظہیر الدین بابر کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ خودکشی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوکری یا مالی نقصان، صدمے یا زیادتی، ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ظہیر الدین بابر نے کہا کہ موجودہ دور میں کوویڈ 19  سے خودکشی جیسے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی بدنامی اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کی کمی خودکشی کے لیے مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے عالمی سطح پر ہر 40 سیکنڈ میں خودکشی جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

سی ای او کاروان حیات انسٹی ٹیوٹ ظہیر الدین بابر کا مزید کہنا تھا کہ کے ای ایچ گزشتہ 39 برس سے پاکستان میں نفسیاتی ذہنی امراض سے بحالی میں سب سے زیادہ مدد فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی دن خودکشی کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کے عالمی عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

The post کاروان حیات کی جانب سے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email