کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو کھولنے کا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کورونا کیسس میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 17ستمبر سے کمپلیکس کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

جمعرات کو جاری تحریری احکامات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس 17ستمبر سے کھول دیا جائے گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ممبرز کو سوئمنگ پول اور باڈی کنٹیکٹ اسپورٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرل کی ہدایات پر کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

The post کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو کھولنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email