کورونا وباء کی وجہ سے معیشت کے سکڑنے سے مسائل کا سامنا رہا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے معیشت کے سکڑنے سے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے یونیسکیپ کی ایگزیکٹیو سیکرٹری سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے ایگزیکٹیو سیکرٹری یونیسکیپ کو پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزسے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 2018 میں ادائیگیوں میں توازن کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ بنا، کورونا وباء کی وجہ سے معیشت کے سکڑنے سے مسائل کا سامنا رہا، حکومت نے کورونا وباء کو قابو پانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے، حکومت معیشت کو پائیدار اور مضبوط بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ غریب اور نادار طبقے کی ترقی کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔

ایگزیکٹو سیکرٹری نے وزیر خزانہ کو یونیسکیپ کی کمیٹی برائے میکرو اکنامک پالیسی کے آئندہ اجلاس میں کلیدی خطاب کرنے کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ 3 روزہ کمیٹی اجلاس میں رکن ممالک کی میکرو اکنامک پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ترقی کے لیے فنانسنگ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

ایگزیکٹیو سیکرٹری یونیسکیپ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک سماجی و اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

The post کورونا وباء کی وجہ سے معیشت کے سکڑنے سے مسائل کا سامنا رہا، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email