ایک اور جوڑا ہوائی جہاز میں شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل

فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ہلڑبازی کرنے کی خبریں تو روز آتی رہتی ہیں لیکن  اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے پڑھ کر آپ شرمندہ ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریان ایئر کے جہاز میں ایک غیر ملکی جوڑا شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ریان ایئر کی ایک پرواز میں پیش آیا ہے جہاں ایک مرد اور خاتون اپنی سیٹوں پر بیٹھے تمام مسافروں کے سامنے ہی شرمناک طریقے سے جنسی عمل میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

ایسے میں ایلن وائٹ نامی ایک مسافر ان کی ویڈیو بنا کراپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپلوڈ کر دیتا ہے۔ ایلن وائٹ اس ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ریان ایئر کی طرف سے اس کام کی بھی اجازت دے دی گئی۔

ٹوئٹر پر دیگر صارفین ریان ایئر کو ٹیگ کرکے پوچھنے لگے کہ اس حرکت کی اجازت دینے پر اب تک عملے کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔

تاحال ریان ایئر کی طرف سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

The post ایک اور جوڑا ہوائی جہاز میں شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email