افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلپوگرانڈی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ افغانستان  میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے  یو این ایچ سی آر کی بحران میں  کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو این ہائی کمشنر نے پاکستان میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کو بھی سراہا۔

ہائی کمشنر نے افغانستان صورتحال میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

The post افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email