گھر میں آگ لگنے کا واقعہ، 4 افراد زخمی

حیدر آباد کے ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلاے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا جہاں کچے قلعے کے علاقے میں گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے مبینا طور پر آگ لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو فوری سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین خواتین سمیت زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں لگنے والی آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے۔

The post گھر میں آگ لگنے کا واقعہ، 4 افراد زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email