ای چالان کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد سلیم

ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد سلیم نے کہا ہے کہ ای چالان کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور سیف سٹی ای چالان کی کارکردگی پر ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد سلیم نے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم سے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ای چالان کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ای چالان کے زریعے 20 ہزار لوگوں کو جرمانے کئے گئے جس میں اوورسپیڈنگ پر 11358، سگنل اور لین کی خلاف ورزی پر 8990 لوگوں کو جرمانے کئے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکسائز میں لکھے گئے ایڈریس پر چالان مالکان کے گھر بھیجا جاتا ہے۔ جو مالکان ای چالان جمع نہیں کروا رہے ان کا ایکسائز گاڑی کی فائل میں چسپاں کیا جا رہا ہے۔ جب تک چالان کی رقم جمع نہیں ہو گی گاڑی ٹرانسفر نہیں ہو سکے گی۔

آئی جی اسلام آباد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات میں کمی کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔

The post ای چالان کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد سلیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email