حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 3 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 2 روپے 11 پیسے عائد تھی۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 2 روپے 6 پیسے عائد کردی گئی۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی ایک روپے 51 پیسے عائد کردی گی۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا۔

واضح رہے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت یکم اگست 2019کو 117روپے 83 پیسے تھی۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی اعلان کردہ قیمت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پٹرولیم لیوی صفر جب کہ جی ایس ٹی 10.77فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی ایک لیٹر قیمت 116روپے 53 پیسے میں پیٹرولیم لیوی 1.90 روپے جب کہ جی ایس ٹی 17 فیصد شامل ہے۔

The post حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email