وزیراعظم عمران خان کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان  نے بیلاروس کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات ایس سی او کی سائیڈلائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی  قازقستان کے صدر سے ملاقات دوشنبے میں ایس سی او کی سائیڈلائن پر ہوئی اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس مو قع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16 اور17 ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں  وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاء کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بزنس کانفرنس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

The post وزیراعظم عمران خان کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email