پرانی بوسیدہ بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ شہر میں چلنے والی پرانی دھواں چھوڑنے والی بوسیدہ بسوں اور ویگنوں کو مرحلہ وار سکریپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ اب تک 226 پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کر دیا گیا جبکہ سکریپ ہونے والی تمام گاڑیوں کے مالکان کو طے شدہ ریٹ کے عوض ادائیگیاں بھی کردی گئیں ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پرانی گاڑیوں کو تمام قوائد و ضوابط کے تحت مرحلہ وار سکریپ کیا جارہا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے سفری اعدادوشمار میں اضافہ شہریوں کا بی آر ٹی پر انحصار اور اعتماد کا ثبوت ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پرانی بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کا سفر کرنا ناممکن تھا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے اجراء سے شہر میں بہترین سفری نظام متعارف ہوا۔

The post پرانی بوسیدہ بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email