کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی پھر پھیلنے لگا

شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی ایک بار سے پھیلنے لگا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ دو نوجوان انتقال کرگئے ہیں، نجی ہسپتال میں داخل 24 سالہ عدنان گلشن جمال کا رہائشی تھا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں بھی ڈینگی وائرس سے تین اموات ہوچکی ہیں، جناح ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریض بلیڈنگ کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست تک سندھ میں 1365کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف کراچی میں رواں سال اگست تک 1255کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی پھر پھیلنے لگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email