تربیلا میں پانی کی آمد  1 لاکھ300 کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد  1 لاکھ300 کیوسک اور اخراج   1لاکھ  28 ہزارکیوسک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 19ہزارکیوسک اور اخراج  25 ہزارکیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 68 ہزار 600 کیوسک اور اخراج   1لاکھ 43   ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد  33  ہزار100 کیوسک اور اخراج   8ہزارکیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 18 ہزار100کیوسک اور اخراج 18 ہزار100کیوسک ہے۔

 ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 47 لاکھ 51 ہزار  ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 38لاکھ  27ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 98 ہزار   ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ   87لاکھ  76  ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

The post تربیلا میں پانی کی آمد  1 لاکھ300 کیوسک ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email