آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو فیملیز ساتھ ر کھنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا ، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی فیملیز کی اجازت دے رکھی ہے۔

The post آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email