پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ  اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو تین سال میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ تیل باہر سے ہی خریدنا ہے، باہرتیل کی قیمت بڑھے گی تو قیمتیں تو بڑھیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہی اصول باقی درآمدات کےلیے بھی ہے، اصل کامیابی یہ ہے 75  فیصد آبادی کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

The post پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں، وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email