پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان کہا کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ  پانچ روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے شوگر بلڈ پریشر کی ادویات میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کی فوج اب عوام پر احسان دھرنے کو پیٹرول کی قیمت کے دنیا سے تقابلی جائزے کی پریس کانفرنس کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی اس حکومت میں نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی ارادہ مہنگائی پہلے ہی 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17 فیصد پر پہنچی ہوئی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ان پر بم بن کر گرے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف مہنگائی کی چکی میں عام آدمی کا تیل نکال رہی ہے آٹا، چینی اور پیٹرول سمیت کون سی ایسی چیز ہے جسے اس حکومت میں مہنگائی کا جن نہ کھا گیا ہو؟

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس حکومت میں پاکستان نے صرف ایک چیز میں ترقی کی ہے اور وہ ہے مہنگائی، پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔

The post پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email