افغانستان میں پاکستان وسیع البنیاد حکومت چاہتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان وسیع البنیاد حکومت چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی رہنماؤں اور ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندے گزشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے، سب متفق ہیں کہ افغانستان میں گزشتہ 20 برس کے حاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں، خصوصاً افغان خواتین، لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں، افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے فائدے میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اور امریکا کی ہیں، توقعات میں کابل سے نکلنے والوں کو محفوظ رہداری دینا بھی شامل ہے، پاکستان نے بھی یہی وکالت کی کہ افغانستان میں وسیع اور اشتراکی حکومت بننی چاہیے۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں، وعدوں میں افغان عوام کی معاؤنت بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا ہے کہ رابطوں میں افغانستان کی صورتحال کا تفصیل سے ذکر ہوا، پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے، افغانستان کے حوالے سے سب کو ایک سمت میں ہی چلنا ہے، پاکستان 20 سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تحفظ چاہتا ہے۔

The post افغانستان میں پاکستان وسیع البنیاد حکومت چاہتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email