اسلام باد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام باد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام/ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %47 تک رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیریں سندھ ،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی  جبکہ سب سے زیادہ بارش سندھ  اسلام کوٹ21،ڈپلو17، مٹھی13 ،حیدر آباد(ا ئر پو ر ٹ12، سٹی 07) ، شہید بینظیر آباد 12 ، بدین 08 ،کلوئی05 ، سکرنڈ03، ٹھٹھہ ، نوا بشاہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  تربت44 ،لسبیلااورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

The post اسلام باد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email