اسلام آباد میں خواتین کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی جانب سے بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کا ادارہ (اے این ایف) نے غوری ٹاؤن میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران 1 خاتون کو 2 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا ہے، اے این ایف نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے دورانِ تفتیش مزید بڑے انکشافات کی توقع ہے، انسداد منشیات کا ادارہ (اے این ایف) کا مطابق  گزشتہ روز بھی رورل زون کے علاقے سے 1 خاتون کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

The post اسلام آباد میں خواتین کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email