گجرات پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

تھانہ صدر گجرات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 4 موٹرسائیکل اور 1 رکشہ برآمد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او گجرات تھانہ صدر مجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کاشف عرف کاشو ولد منیر احمد سکنہ، محمد عرفان ولد محمد رمضان سکنہ شامل ہیں، ملزمان تھانہ صدر گجرات کے علاقے سمیت شہرکے مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 1 رکشہ اور 4 موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

The post گجرات پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email