لوگوں کو عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئیے، خالد انعم

سینئر اداکار خالد انعم نے اسپتال میں داخل عمر شریف کی حالیہ تصاویر شیئر کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئیے۔

اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ براہِ کرم عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے ان کی اسپتال کی تصویریں یہاں پوسٹ نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by khaled anam (@khaled_anam)

خالد انعم نے کہا کہ غیر حساس نہ ہوں، کسی کے مشکل وقت میں اگر اس کا ساتھ نہیں دے سکتے تو اس قسم کی تکلیف بھی نہ پہنچائیں۔

سینئر اداکار خالد انعم نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کسی کے لئے دعا کا کہنا ہے یا کسی کے لئے تشویش ظاہر کرنی ہے تو اس کی عام ہنستی مسکراتی تصویر بھی شیئر کی جاسکتی ہے۔

The post لوگوں کو عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئیے، خالد انعم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email